مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری ٹرن آؤٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عوام کی بھاری تعداد اب بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے صفوں میں منتظر ہیں۔ عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کا وقت رات آٹھ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ